غیرت کے نام پر پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی کا قتل، عدالت نے فیصلہ سنادیا

0
82
Sana-cheema-case

منڈی بہاﺅالدین(پاکستان 247نیوز)گجرات کی مقامی عدالت نے پاکستانی نژاد اطالوی شہری ثناءچیمہ کے مبینہ قتل کے مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کو بری کردیا، 26 سالہ پاکستانی نژاد اطالوی شہری ثناءچیمہ کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کا مقدمہ ان کے بھائی، چچا اور والد کے خلاف پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات امیر مختار گوندل نے جمعہ کو مقدمے میں نامزد ملزمان مصطفیٰ چیمہ اور دیگر کو عدم ثبوت اور گواہان کی عدم پیروی پر بری کردیا۔
یاد رہے کہ خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 26 سالہ ثناءچیمہ کو کچھ دن قبل گھر والوں نے بہانے سے اٹلی سے پاکستان بلا کر زبردستی اس کی شادی کرنا چاہی تھی مگر ثناءنے انکار کردیا تھا۔انکار پر گھر والوں نے اسے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر تشدد کر کے قتل کیا اور موت کو حادثہ قرار دے کر لاش کو دفنا دیا تھا۔ثنائکی موت کی خبر سن کر اٹلی میں موجود دوستوں نے سوشل میڈیا پر ان کے والد اور گھر والوں کے خلاف بیانات جاری کیے تھے، جس کے باعث یہ معاملہ عالمی سطح پرمنظر عام پر آیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here