دو اراکین اسمبلی نے سعودی ولی عہد سے قید پاکستانیوں کو ریلیف دینے کا مطالبہ کردیا

0
63
2-MNAs-demands-relief-for-prisoners-in-saudi-arabia-jails

اسلام آباد(پاکستان 247نیوز) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دو اراکین اسمبلی نے سعودی ولی عہدسے سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں معمولی الزامات میں قید ان کے علاقے کی عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیل کے مطابق ایک خط میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ ثناءاللہ اور متحدہ مجلس عمل(ایم ایم اے) کے عنایت اللہ کا کہنا تھا کہ ’ہم خیبر پختونخوا کی عوام کی جانب سے آپ سے علاقے کے اسیران کو ایک مرتبہ ریلیف دینے اور ان بے سہارا لوگوں کی رہائی کی درخواست کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے اہلخانہ سے واپس مل سکیں اور پاکستان میں ایک نئی زندگی کا آغاز کرسکیں‘۔
یادرہے کہ سعودی ولی عہد 16 فروری کو پاکستان کے اپنے پہلے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ 9 ستمبر کے حملے کے بعد امریکا کی افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اثرات پاکستان پر بھی آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس جنگ سے خیبر پختونخوا کی عوام اور خصوصی طور پر مالاکنڈ ضلع کے لوگ سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔قانون سازوں کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مختلف سروس چارجز میں اضافے سے غریب مزدور طبقہ پریشان ہے کیونکہ ان چارجز کو وہ ادا نہیں کرسکتے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here