ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ایئربس نے اپنے سب سے بڑے طیارے کی پیداواربند کرنے کا اعلان کردیا

0
78
Air-bus-announced-to-stop-production-A-380

نیویارک (پاکستان 247نیوز) معروف کمپنی ایئربس نے اپنے سب سے بڑے جہاز اے 380 کی صرف 12 سال بعد ہی پیداوار بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ ایمریٹس ائیرلائن کی جانب سے اے 380 کے آرڈرز کو کم کرنے کے بعد کیا گیا۔

تفصیل کے مطابق اے 380 کو اپنے سے سائز میں کم اور زیادہ موثر جہازوں سے مقابلے کا سامنا بھی ہے۔خیال رہے کہ اے 380 کا مستقبل مشکوک تصور کیا جا رہا تھا کیونکہ کافی عرصہ سے اس کے آرڈرز میں کمی آنا شروع ہو گئی تھی مگر ویلنٹائن ڈے کے موقع پر14 فروری 2019 کو ایئربس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تکلیف دہ فیصلہ ایمریٹس ایئرلائن کی جانب سے حالیہ آرڈرز کم کرنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
ایمریٹس ایئرلائن کے چیئرمین شیخ احمد بن سعید المکتوم کی جانب سے بھی جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارا ادارہ اے 380 کی مینوفیکچرنگ کے آغاز سے ہی اس کا حامی رہا تاہم اب ہم اس کے آرڈرز کو کم کرتے ہوئے اعلان کر رہے ہیں کہ یہ پروگرام آگے نہیں بڑھ سکتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here