کپل شرما کی پاکستان آمد کی کوشش لیکن کامیاب نہ ہوسکے کیونکہ ۔ ۔ ۔

0
56
Kapil-sharma-tried-to-visit-pakistan-claims-Khalid-azmi

کراچی (پاکستان 247نیوز) مزاحیہ ٹی وی پروگرام دی کپل شرما شو کے سکرپٹ رائٹر خالد اعظمی نے دعویٰ کیا ہے کہ کامیڈین اور اداکارکپل شرما نے پاکستان آنے کے لئے تین مرتبہ کوشش کی تاہم ویزا پالیسی میں پیچیدگیوں کے باعث وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔

شہرقائد کے پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران خالد اعظمی نے بتایاکہ مزاح میں ہم پاکستان سے بہت پیچھے ہیں، میں دل سے تسلیم کرتا ہوں کہ ہمارے ہاں عمر شریف کی کامیڈی کی نقل کر کے پورے پورے شوز ترتیب دئیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی سطح پر دونوں ملکوں کے مابین کوئی فاصلے نہیں ہیں کلچر اور آرٹ ہی واحد ذریعہ ہے جو دونوں ملکوں کے تعلقات کو بہتر بنا سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here