ناکام عاشق ؟ صباقمر نے تنہارہنے کی وجہ بتادی

0
65
saba-qamar-spoke-about-break-up

لاہور(پاکستان 247نیوز) پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے کہاہے کہ میں 2011 سے تنہا ہوں مگر اس بریک اپ نے میری زندگی بدل دی،کیا آپ جانتے ہیں کہ میں کچھ پاگل ہوں، آپ سمجھ نہیں سکیں گے جب میں آپ کو بتاوں گی کہ آخر میں نے تنہا رہنے کا انتخاب کیوں کیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق صبا قمر نے بتایاکہ بریک اپ کے بعد کسی پیارے کو کھونے کے احساس اور جذباتی انتشار سے بچنے کے لیے مختلف چیزوں کو آزمایا جن میں یوگا بھی شامل تھا،بریک اپ کے بعد خود کو سنبھالنا آسان نہیں ہوا اور جب ان کے دوست کا تعلق کسی اور سے قائم ہوگیا تو وہ بہت زیادہ حسد محسوس کرنے لگیں ،اس دوسری خاتون سے حسد کرتی تھی جو وہ توجہ حاصل کررہی تھی جو کبھی مجھے حاصل تھی، یہ جذبات اتنے زیادہ بڑھ گئے کہ میں نے اپنے یوگا انسٹرکٹر کو اپنے دل کا حال بتایا۔
رپورٹ کے مطابق اس یوگا انسٹرکٹر نے اداکارہ کو حل تجویز کیا کہ اگر تم اس سے محبت کرتی ہو تو اس کے نئے تعلق پر اس کے لیے خوش ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here