تربوز لال نکلے گا یا نہیں؟ بغیر کاٹے شناخت کے آسان طریقے

0
488

 ڈیرہ اسماعیل خان (پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) دکاندار حضرات ہرطرح کامال فروخت کرنے کے لیے سردھڑ کی بازی لگاتے ہیں لیکن گاہکوں کے لیے بھی لال تربوز کی شناخت کرناآسان نہیں ہوتاجبکہ موسم گرما شروع ہوتے ہی آپ بھی میٹھا لال تربوز کھانا چاہ رہے ہوں گے ۔ تربوزکا باقاعدہ استعمال گرمی کے موسم میں جسم کو تندرست رکھنے اور چہرے کو شاداب بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ بعض لوگ تربوز خریدتے وقت اس کے ٹکڑے کو دیکھ کر اس کے میٹھے ہونے کا اندازہ لگاتے ہیں لیکن آپ تربوز خریدتے وقت خیال رکھیں کہ اس کی گولائی یکساں ہو اور اس پر کوئی خاص نشان، کٹ کا نشان اور کہیں سے بھنچا ہوا نہ ہو۔ روزنامہ دنیا کے مطابق نشانات اور غیرہموار سطح کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ تربوز کو اچھی طرح سورج کی روشنی نہیں ملی جس کا مطلب ہے کہ یہ مکمل پکا ہوا نہیں۔ تربوز خریدتے وقت تسلی کر لیں کہ اسکا وزن اس کی جسامت سے زیادہ ہو کیونکہ جو تربوز بھاری ہوگا وہی میٹھا اور پکا ہوگا۔ یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کہ تربوزکی بیل ہوتی ہے اور وہ زمین پر ہی پکتے ہیں، جو حصہ زمین کو چھوتا ہے وہ پیلا ہوسکتا ہے، یہ دھبہ جتنا گہرا ہوگا پھل اتنا ہی میٹھا ہوگا۔ میٹھے تربوز کی ایک اور نشانی یہ بھی ہے کہ اس کی رنگت گہری لیکن کم چمکیلی ہونی چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here