امریکہ نے تین پاکستانی افسران پر ویزہ پابندی عائد کردی،وزیرخارجہ کی تصدیق، عہدے بھی سامنے آگئے

0
30
US-banned-3-pakistani-officers,foreign-minister-shah-mehmood-qureshi-confirms

اسلام آباد(پاکستان 247نیوز)امریکہ نے تارکین وطن واپس نہ لینے پر تین پاکستانی افسران پر عارضی طورپر ویزہ پابندی عائد کردی جس کی تصدیق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی کرچکے ہیں اور اب ان پاکستانی افسران کے عہدے بھی سامنے آگئی۔

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو شاہ محمود قریشی نے بتایاکہ امریکا نے غیرقانونی طورپرمقیم پاکستانیوں کو حراست میں لیا، ان کی تعداد 70کے لگ بھاگ ہے، اب وہ ان کوڈی پورٹ کررہے ہیں جو خصوصی پرواز کے ذریعے پہنچیں گے۔وزیرخارجہ نے بتایا کہ پابندی کا شکار ہونیوالے افسران میں جوائنٹ سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹ شامل ہیں۔وزیر خارجہ نے دوٹوک موقف دیتے ہوئے بتایا کہ اگر امریکہ پانچ سال کا ویزا دے گا جواب میں پاکستان بھی پانچ سال کا ویزا ہی دے گا،امریکہ کی ساوتھ ایشیاکی اسٹریٹجک پالیسی میں تبدیلی آئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here