آئی ایم ایف کو یقین دہانی، بجلی کی فی یونٹ قیمت ساڑھے 15روپے تک دینے کی تیاری پکڑلیں

0
16
electricity-prices-may-be-hike-in-pakistan-as-committed-to-IMF

اسلام آباد(پاکستان 247نیوز)حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کو بجلی مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی جس کے بعد معاہدہ طے پاگیا، بجلی مہنگی ہونے سے قومی خزانے پر 200ارب کا خسارہ کم ہوگا جبکہ مرحلہ وار بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 2روپے ساٹھ پیسے اضافہ کیا جائے گا جس کے بعد مجموعی قیمت بڑھ کر پندرہ روپے اٹھاون پیسے ہوجائے گی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق بجلی کے نرخ ملک بھر میں 2 قسطوں میں بڑھائے جائیں گے۔پہلے مرحلے میں یکم جولائی سے ایک روپے 30 پیسے اوردوسرے مرحلے میں بجلی کے فی یونٹ نرخ یکم ستمبر سے ایک روپے 30 پیسے بڑھنے کا امکان ہے۔ یادرہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو سرکولرڈیٹ کم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جب کہ اس سے قبل فی یونٹ قیمت بارہ روپے اٹھانوے پیسے وصول کی جارہی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here