پاکستان کے ہتھے چڑھنے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پھر مگ 21طیاروں کے بیس پر تعینات کردیا گیا

0
33
abhinandan-varthaman-posted-in-rajhistan-from-IOK

نئی دہلی (پاکستان 247نیوز) فروری سنہ دوہزار انیس میں پاکستانی طیاروں کا نشانہ بننے کے بعد اپنے مگ 21طیارے کی تباہی کے بعد پاکستانی فورسز کے زندہ ہاتھ لگنے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو ایک مرتبہ راجھستان کے اس ایئربیس پر تعینات کردیا گیا جہاں مگ اکیس بائیسن طیارے تعینات ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابھی نندن کا مقبوضہ کشمیر سے ایک مرتبہ پھر تبادلہ کردیاگیا اور اب انہیں راجھستان کے سورت گڑھ ایئربیس بھیجاگیاتاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وہ لڑاکاطیارے اڑائیں گے یا نہیں۔
یادرہے کہ پاکستان میں پکڑے جانے کے بعدوزیراعظم پاکستان نے مثبت خارجہ پالیسی اور جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو رہا بھی کر دیا تھا جس کی عالمی برادری نے تعریف بھی کی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here