برطانوی شہزادی میگھن مارکل کے پہلے دولہا نے بھی شادی کرلی

0
88
meghan-markle-ex-husband-holly-wood-producer-married-with-tressi

لندن(پاکستان 247نیوز) سابق گلوکارہ اور برطانوی شہزادی میگھن مارکل کے پہلے دولہا اور معروف ہالی ووڈ پروڈیوسرٹریورانگلسن نے بھی ٹریسی کرلینڈ کیساتھ دوسری شادی کرلی، میگھن اور انگلسن کے درمیان سنہ دوہزار تیرہ میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری کی امریکی اہلیہ کے سابق شوہر نے میکسیکو میں ٹریسی کرلینڈ کے ساتھ شادی کر لی، ٹریور اور ٹریسی 2017 سے ایک دوسرے کے قریب ہیں، گزشتہ سال جون میں منگنی کی اور اب شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ یادرہے کہ یہ جوڑی ایک ایسے وقت میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی جب چند روز قبل میگھن بھی ماں بن چکی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here