تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم آگیا

0
30
court-ordered-to-release-TLP-chief-khadim-hussain-rizvi

لاہور(پاکستان 247نیوز) ختم نبوت کے معاملے پر عروج پکڑنے والی جماعت تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کی لاہورہائیکورٹ نے ضمانت منظور کرلی اور پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہائی کاحکم دیدیا، ٹی ایل پی کے دوسرے رہنما پیرافضل قادری کی بھی پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض پندرہ جولائی تک ضمانت منظور کرلی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم علی خان اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بنچ نے ضمانتوں کی درخواست پر منگل کودس مئی کو محفوظ کیاگیا فیصلہ سنایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here