ابھی اپنے واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرلیں کیونکہ۔۔۔پھر نہ کہنا کہ خبرنہ ہوئی

0
88
whattsapp-alerted-customers-to-update-security

لندن(پاکستان 247نیوز) ہیکرز کی جانب سے واٹس ایپ صارفین کی ٹارگٹڈ جاسوسی کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد واٹس ایپ کی انتظامیہ نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرلیں تاکہ آپ کی آئی ڈی کو محفوظ رکھاجاسکے۔

ایک برطانوی اخبار کے مطابق یہ کارروائی ممکنہ طورپر اسرائیلی سیکیورٹی فرم این ایس او گروپ کی جانب سے کی گئی ہے جس کا واٹس ایپ انتظامیہ نے بھی اعتراف کر لیا ہے کہ ہیکرز نے رواں ماہ کے شروع میں حملے کئے تھے تاہم اب اسے محفوظ بنا دیا گیا۔رپورٹس کے مطابق ہیکرز کی جانب سے واٹس ایپ پر وائس کال آتی ہے اور اگر کال ریسیو نہ بھی کی جائے تو جاسوسی کا ایک مخصوص سافٹ ویئر موبائل میں انسٹال ہو جاتا ہے، سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ یہ کال لاگ میں بھی دکھائی نہیں دیتی۔واٹس ایپ کی انتظامیہ نے اس بارے میں تمام معلومات امریکی محکمہ انصاف، مختلف سیکیورٹی کمپنیوں اور انسانی حقوق کے گروپس کو فراہم کر دی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here