وہ دولہا جس کی شادی میں دلہن کے سوا سب کچھ تھا

0
44
indian-marriage-without-wife

گجرات(پاکستان 247نیوز) بھارت کی ریاست گجرات میں ایک ایسی شادی بھی انجام پائی جہاں دلہن کے سواسب کچھ تھا، ڈھول شہنائی اور باراتی بھی، شوقین دولہا بھی گھوڑی چڑھا لیکن کوئی اپنے بیٹی کا بہن کا رشتہ دینے کو تیار نہیں تھا اور اس کی وجہ دولہے کی بیماری قرارپائی۔

بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 27 سالہ لڑکے اجے بروت کی دھوم دھام سے شادی ہوئی، سینکڑوں مہمان مدعو تھے، مہندی سمیت تمام رسمیں بھی اداکی گئیں۔دولہے کے والد نے اخبار کو بتایاکہ اجے کو لرننگ ڈس ایبلٹی کی بیماری لاحق ہے، دلہن تو نہیں مل سکی لیکن بیٹے کے شوق اور بار بار شادی کے بارے میں استفسار پر گھر کے سبھی افراد نے فیصلہ کیا کہ اجے کی شادی کریں گے اور پھر ہم نے دھوم دھام سے کردکھائی، اجے سب کا لاڈلہ تھا، والدہ بھی بچپن میں ہی کھوچکاتھا۔اجے کے ایک چچا نے بتایاکہ اس نے خاندان کی کوئی شادی نہیں چھوڑی، ناچنے کا بہت شوق ہے، یہ ایک عام شادی کی طرح تھی، بینڈ،باجا، بارات سب تھا، بس دلہن کی کمی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here