محبت کی شادی اور دس سالہ رفاقت انتہائی دردناک انجام کو پہنچ گئی

0
87
Groom-killed-wife-in-peshawar-after-10-years-of-marriage

پشاور(پاکستان 247نیوز)محبت کی شادی اور دس سالہ رفاقت کا انتہائی دردناک انجام ہوا اور داؤد زئی میں شوہر نے بیوی کو کرنٹ لگاکر قتل کردیا، ایک مرتبہ کی علیحدگی کے بعد پانچ ماہ قبل حلالہ کرانے کے بعد سجاد نے دوبارہ مرحومہ سے نکاح کیاتھا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق 28 سالہ گل مکئی کو اس کے شوہر سجاد عرف مینے نے پہلے کرنٹ لگایا اورپھرگلا دبا کر قتل کر دیا۔ دونوں کے تین بچے ہیں۔تھانہ داؤدزئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم سجاد کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش میں ہی قتل کا اعتراف کرلیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here