عالمی منڈی میں قیمتیں گرنے کے بعد مقامی سطح پر بھی سونا سستا ہوگیا

0
78
Gold-price-decreased-after-IMF-deal-with-pakistan

کراچی (پاکستان 247نیوز)عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں دو ڈالر کمی کے بعد مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں پیر کو گراوٹ دیکھی گئی اور پانچ سو روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت سترہزارروپے ہوگئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ سونے کی قیمت میں پانچ سو روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں چارسواٹھائیس روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔ قیمتوں میں کمی کے بعد دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 60 ہزار 14 روپے ہوگئی۔ادھرفی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 850 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے728 روپے73پیسے پرمستحکم رہی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here