ماڈل و اداکارہ لائبہ خان کی واقعی کمیٹی نکل گئی

0
27
pakistani-model-missed-committee-money-from-her-bag

لاہور(پاکستان 247نیوز)پاکستان میں کچھ رقم جوڑنے اور ضرورت کے مطابق پیسوں کے لیے ہرماہ کچھ نہ کچھ جمع کرنا کئی گھرانوں کامعمول ہے جبکہ کچھ لوگ کمیٹیاں ڈال دیتے ہیں، ایسا ہی اداکارہ و ماڈل لائبہ خان نے کیا تھا لیکن ان کی کمیٹی کی رقم کسی چورنے پرس سے چرالی، ماڈل کاکہناتھاکہ اتنی امیر نہیں ہوں، کمیٹیاں ڈال ڈال کر گھر اور گھر کا سامان بنایا ہے۔

مقامی نیوزویب سائٹ کے مطابق لائبہ خان کاکہناتھاکہ چار لاکھ کی کمیٹی نکلی تھی جسے وہ لے کر آئی تھیں،ابھی پیسے پرس میں ہی موجود تھے،، شوٹنگ سے گھر واپسی پر پتہ چلا کہ پرس میں پیسے نہیں جس پر وہ سکتہ میں آگئیں۔ماڈل کاکہناتھاکہ تھوڑی تھوڑی بچت کرکے پیسے جمع کیے لیکن کسی ناعاقبت اندیش نے انکی ساری امیدوں پر پانی پھیر دیا، اگر کسی نے مذاق کیاہے تو اپیل کرتی ہوں کہ ایسا مذاق اچھا نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here