ترکی نے نامکمل کوائف پر پاکستان کو ٹیکس چوروں کی معلومات دینے سے معذرت کرلی

0
24
turkey-rejected-pakistan-appeal-to-provide-information-about-suspect-money-of-pakistani-citizens

اسلام آباد (پاکستان 247نیوز) پاکستان کی موجودہ حکومت ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لیے کوشاں ہے اور بیرون ملک پڑا پاکستانیوں کا پیسہ واپس لانے کے لیے بھی تگ و دومیں مصروف ہے، اسی سلسلے میں دوست ملک ترکی سے بھی رابطہ کیاگیا لیکن ترکی نے نامکمل کوائف کی وجہ سے چوری میں ملوث کمپنیوں او ر لوگوں کی معلومات حکومت پاکستان کو دینے سے معذرت کرلی اور جوابی خط میں ایف بی آر سے مزید معلومات اور متعلقہ حکام سے تصدیق بھی مانگ لی۔

ترک حکام نے جوابی خط میں کہا ہے کہ پاکستان کی درخواست موصول ہوگئی ہے لیکن جن ٹیکس نادہندگان کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کی درخواست بھجوائی گئی ہے ان کے بینک اکاؤنٹس اور ٹرانزیکشنز کی تفصیلات بھی شیئرکی جائیں۔یہ بھی واضح کیاگیا ہے کہ جس مدت کی معلومات درکار ہیں، وہ عرصہ بھی واضح کیاجائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here