پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی داستان جو کسی بھی آنکھیں نم کردے

0
68
Pakistan-Army-officer-whose-story-will-shake-you

راولپنڈی (پاکستان 247نیوز)پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزاکی زندگی کی ایسی کہانی ہے جس کے بارے میں جان کر ہرپاکستانی کی آنکھیں جذبات سے نم ہوجاتی ہیں۔ ساحر شمشاد نوعمر تھے تو ان کے والدین حادثے میں جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ انہیں پاک فوج میں بھرتی ہونے کا شوق تھا سخت محنت کی اور بالآخر فوج میں بھرتی ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ بھرتی اور ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد جب انہیں 8سندھ یونٹ میں بھیجا گیا تو وہاں ایک فارم بھرنے کے لیے دیا گیا جس کے ایک خانے میں اپنے کسی قریبی رشتہ دار کا نام درج کرنا تھا لیکن ساحرشمشادمرزا نے اس خانے میں یونٹ کا نام ’8سندھ‘ لکھ دیا۔ اس کے پیچھے بھی ایک پوری کہانی چھپی تھی کیونکہ ساحر شمشاد کا دنیا میں کوئی رشتہ دار نہ تھا۔جب ان سے خاندان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ”اس دنیا میں میرا کوئی خاندان نہیں ہے سوائے میری یونٹ اور ساتھی فوجیوں کے‘۔‘

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here