پی آئی اے کو پاکستان ایئرفورس کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی گئی

0
40
PAF-to-Take-over-PIA

اسلام آباد(پاکستان 247نیوز)وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں پاکستان کی قومی ایئرلائن کو پاکستان ایئرفورس کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی گئی، یہ قدم ایئر مارشل ارشد ملک کے پی آئی اے میں بہترین کام کی وجہ سے اٹھایا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدار ت اعلیٰ سطحی اجلاس میں پاکستان کے آرمی چیف اور ایئر چیف سمیت اہم وزرا نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی آئی اے کا کنٹرول پاک فضائیہ کے سپرد کرنے سمیت فضائیہ کے افسران کو تین سالہ ڈیپوٹیشن پر پی آئی اے میں بھجوانے کی بھی منظوری دی گئی۔ پاک فضائیہ کے ڈیپوٹیشن پر جانیوالے افسران تین سال تک وردی پہن کر پی آئی اے میں خدمات انجام دیں گے۔
یادرہے کہ ایئر مارشل ارشد ملک کو عارضی طور پر پی آئی اے کا سی ای او تعینات کیا گیا تھا لیکن اب اس بارے میں باقاعدہ اشتہار دے کر ممکنہ طورپر ان کی تعیناتی کو قانونی شکل دے کر مستقل کیاجائے گاجبکہ نور عباس سی ای او کے مشیر کے طور پر آئندہ 2 سال تک خدمات سر انجام دیں گے۔ایئر کموڈور خالدالرحمان، ایئر کموڈور جبران سلیم بٹ، ایئر کموڈور جواد ظفر چوہدری، ایئر کموڈور شاہد قادر، ونگ کمانڈر حافظ طاہر محمود، ونگ کمانڈر محمد عاصم خان، ونگ کمانڈر کامران انجم اور فلائٹ لیفٹیننٹ طاہر فاروق تین سال تک پی آئی اے میں خدمات سرانجام دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here