کنوارے پاکستانی شہری نے شادی کے لیے وزیراعظم عمران خان سے مدد مانگ لی

0
85
india-election-2019-narendra-modi-imran-khan

پشاور(پاکستان 247نیوز)پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر کے رہائشی کنوارے نوجوان نے شادی کے لیے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مدد مانگ لی اوراس سلسلے میں قانون سازی کروانے کی خواہش بھی ظاہر کر دی

نوجوان نے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں موقف اپنایا کہ ’میں 25سال کا لڑکا ہوں، پیسے کماتا اور والدین کو دیتا ہوں لیکن جب شادی کی بات کروں تو بدتمیز او ربداخلاق قرار پاتاہوں، میں بھی انسان ہوں، میرے بھی جذبات ہیں، آپ سے گزارش ہے کہ ایسا قانون بنایا جائے جس کے تحت 25کے لڑکے کی شادی لازمی قرار دی جائے، شاید میرا خط کروڑوں نوجوانوں کے دل کی آواز ہو۔“
امین کے اس خط پر حکومتی موقف یا کسی پیش رفت کے بارے میں تو معلوم نہ ہوسکا لیکن اس خط میں مشرقی معاشروں کے کنواروں کے جذبات کی خوب ترجمانی کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here