مہنگے داموں نئے کرنسی نوٹ لینے کے بارے دین کے احکامات کیا ہیں؟واضح ہوگیا

0
69
new-currency-notes

پشاور(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز)عید کے دنوں میں بچوں کو عیدی دینے کے لیے نئے کرنسی نوٹوں کے خواہشمندوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے جبکہ ایسے میں ناجائز منافع خور نوٹ حاصل کرکے بلیک میں مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں لیکن دین کا اس بارے میں کیا کہناہے، واضح ہوگیا۔
نوٹوں کی گڈی پر مجموعی مالیت سے تین سوروپے زائد لینا سود کے زمرے میں آتا ہے اور لین دین حرام ہے ، لہٰذا اس سے احتراز کرنا لازم ہے۔روزنامہ امت کے مطابق تاہم ڈالر کے بدلے روپیہ کمی زیادتی کے ساتھ لینا دینا شرعاً جائز ہے ، سود نہیں ہے ،ڈالر کی قانونی قیمت کا لحاظ رکھا جائے کہ قانون شکنی کا گناہ نہ ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here