ہارون بلور پر حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی،وہ نہیں، ہمارے اپنے ملوث ہیں: غلام بلور

0
221

پشاور (پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز)سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے کہاہے کہ ان کے بھتیجے اورعوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلورکا قتل طالبان نہیں بلکہ ان کے اپنوں نے کیا،طالبان تو حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے لیکن ہمارے پاس ایسے شواہد موجود ہیں کہ حملے میں طالبان ملوث نہیں بلکہ ہمارے اپنے اس میں ملوث ہیں۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق شہید ہارون بلو ر کے چچا غلام بلور نے دعویٰ کیاہے کہ ہارون بلو ر کو قتل کرنے سے طالبان کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا ، قتل میں وہ لوگ ملوث ہیں جن کوہارون کے قتل سے فائدہ پہنچاہے۔
سابق وفاقی وزیر نے اپنے اس عزم کو دہرایاکہ ہم سے بھاگنے والے لوگ نہیں ہیں جن لوگوں کی خواہش ہے کہ ہم الیکشن سے بھاگ جائیں یہ ان کی خام خیالی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here