بھارت میں چاول 11افراد کی جان لے گئے

0
65
india-mander-raice

نئی دہلی (پاکستان 247نیوز) بھارتی ریاست کرناٹکا کے ایک مندر میں خصوصی تقریب کے دوران غیرمعیاری چاول کھانے سے 11افراد کی موت ہوگئی جبکہ 70افراد ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جن میں سے مزید 11افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی فورسز پر حملہ قابل مذمت ۔قوم دہشت گردی کے خلاف قوم سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑی ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ زائرین کیلئے پیش کیے جانیوالے چاولوں میں زہریلی چیز کی ملاوٹ ہوسکتی ہے جس کے باعث 11 افراد کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا جبکہ پولیس نے دو افرا کو حراست میں بھی لے لیا۔
ایک متاثرہ شخص نے بتایاکہ ’ہمیں ٹماٹر والے چاول کھانے کی پیش کش کی گئی تھی جس میں عجیب سے مہک آرہی تھی‘کھانے کے بعد اسے معدے میں شدید درد اور قہ شروع ہوگئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here