چوتھا ون ڈے ، میچ کا حتمی نتیجہ آگیا

0
229

ہیملٹن : نیوزی لینڈ نے چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 5وکٹوں سے شکست دیدی۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں جاری پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ کیویز کرکٹ ٹیم نے 263رنز کا ہدف باآسانی 5وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ہیملٹن کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے۔

میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹوں کے نقصان پر 262رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیتنے کیلئے 263رنز کا ہدف دیا۔پہلے کھیلتے ہوئےکپتان سرفراز احمد کی طرف سے گراؤنڈ میں بالکل نئی حکمت عملی اپنائی گئی ۔اوپنر محمد حفیظ کو نیچے جبکہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کیلئے بھیجا گیا تاہم یہ تجربہ زیادہ کامیاب ثابت نہ ہوا اور فہیم اشرف صرف 4 گیندوں پر ایک رن بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ویرات کوہلی بننے کے خواب دیکھنے والے بابر اعظم اس میچ میں بھی فلاپ فلم ثابت ہوئے اور وہ بھی 3 رنز پر ٹم ساؤتھی کے گیند پر کیپر ٹام لیتھم کے ہاتھوں وکٹ گنوا بیٹھے۔فخر زمان اور حارث سہیل نے وکٹوں کی پت جھڑ میں بہار کا سامان کرتے ہوئے 86 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی، فخر زمان 54 رنز بنا کر سانتر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ خزاں میں پتوں کی طرح بکھرتی بیٹنگ لائن کو سہارا دینے کیلئے کپتان سرفراز احمد نے آزمودہ گھوڑے شعیب ملک کو میدان میں اتارا لیکن سالوں کا تجربہ کیویز کی صرف 8 گیندوں کا سامنا کر پایا اور ولیمسن کی گیند پر سانتر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here