راتوں رات 1 ڈالر 76.25 روپے کا ہو گیا ،کیا یہ واقعی ہو گیا تفصیلات جانئے

0
100
dollar-increase-pakistan247news

کراچی(پاکستان 247 نیوز)سرچ انجن گوگل نے راتوں رات 1 ڈالر کی قیمت 76.25 روپے کر دی۔

تفصیل کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے گزشتہ رات گوگل کرنسی کنورٹر میں 1امریکی ڈالرکے قیمت پاکستانی76.25 روپے دیکھنے لگا تھا۔ لوگ حیران رہ گے کے راتوں رات ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں 63.89 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

google currency converter

صرف ڈالرہی نہیں بلکہ گوگل برطانوی پاؤنڈ 98 روپے 12 پیسے، یورو کی قدر 87 روپے، یو اے ای درہم 20 روپے 76 پیسے اور سعودی ریال 20 روپے 33 پیسے دکھانے لگا۔ گوگل کے اچانک ڈالر کی قدر میں کمی اورپاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔بعد ازاں سرچ انجن گوگل نے تقریباً تین گھنٹے بعد اپنی غلطی درست کرلی اور واپس پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدربڑھاکر 140 روپے 14 پیسے دکھانے لگا۔یہ سب معاشی اعددو شمار اور ایکسچینج ریٹ فراہم کرنے والی سروس “مارننگ اسٹار” کے سرورز میں آنے والی غلطی کی وجہ سے ہوا جو دنیا کے تمام بڑے سرچ انجنز کو کرنسی ایکسچینج ریٹ فراہم کرتی ہے۔

google currency converter -1

یاد رہے کہ اوپن مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالرکی قدرمیں گزشتہ ماہ 50 پیسے اضافے کے نتیجے میں ایک امریکی ڈالر کی قدر140 روپے تک جا پہنچی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here