بالی ووڈ کے معروف اداکار نے آخرکار منگنی کر لی ، پوری انڈسٹری میں چرچے اور مبارک باد کے پیغامات

0
421

ممبئی (پاکستان 247 نیوز )ساوتھ انڈیا کے معروف ترین اداکار ویشال کرشنا اور اداکارہ انیشاءآلا نے منگنی کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جوڑے نے اپنی منگنی کی کااعلان سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے کیا اور ساتھ اپنی انتہائی خوبصورت تصویر بھی جاری کی۔ ویشال کرشنا تامل فلموں کے ایک بڑے اداکار سمجھے جاتے ہیں اور انہوں نے اب تک کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ اداکارہ انیشاءبھی بڑی اداکاری سمجھی جاتی ہیں ۔

اداکار انیشاءنے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” آخر کار مجھے وہ شخص مل ہی گیا ہے جس کے ساتھ زندگی کی ہر بہار دیکھنی ہے جس سے میں بے حد پیار کرتی ہوں ۔ انہوں نے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ میں اسے زندگی بھر بہت پیار کروں گی ۔
ویشال کرشنا معروف فلم پروڈویسر ” جی کے ریڈی “ کے بیٹے ہیں اور انہوں نے ”تھیرومو “ ، ”سیلیوٹ “ ، ” ویدی “ جیسی کئی اور معروف فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ۔
دونوں کی منگنی کی پوسٹ سوشل میڈیا پر اتنی زیادہ تیزی سے وائرل ہوئی کہ بھارتی میڈیا میں بھی طوفان آ گیا اور ہر طرف ان کی خبریں ہی چلتی ہوئی نظر آ رہی ہیں ۔
اداکار ویشال نے بھی سوشل میڈیا پر انتہائی خوبصورت پیغام جاری کیا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہوں نے اداکارہ کو شادی کی پیشکش کی تھی اور انہوں نے قبول کر لی ہے ۔
اداکار کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ” ہاں ،، خوش ہوں بہت خوش ہوں ، اس کا نام انیشاہے ، اور ہاں اس نے ”ہاں“ کر دی ہے ، اس کی تصدیق ہو گئی ہے ، میری زندگی کا سب سے بڑا موڑ ، جلد ہی تاریخ کا اعلان کروں گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here