نیب نے خیبرپختونخوا سے اہم عہدیدار کو حراست میں لے لیا

0
63
NAB-KPK-arrested-director-archiology-abdul-samad

پشاور(پاکستان 247نیوز) نیب خیبرپختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمہ آرکیالوجی و میوزیم عبدالصمد کو گرفتار کرلیا، ان کی گرفتاری مبینہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں عمل میں لائی گئی ۔

نیب خیبرپختونخوا کے مطابق کرپشن کی شکایات موصول ہوئیں تھیں جس پر انکوائری شروع کی گئی،انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مختلف آرکیالوجی سائٹس پر غیر قانونی بھرتیاں کیں۔
نیب کے مطابق کیس میں مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here