شوبزسرگرمیاں ماندپڑنے پر شان نے فرنیچر کا کام شروع کردیا

0
63
shan-started-furniture-bussiness

لاہور(پاکستان 247نیوز)ملکی حالات اور شوبز کی سرگرمیاں ماند پڑنے کے بعدکئی شخصیات نے اپنے کاروبار اور پیشے بدلناشروع کردیئے ہیں اور اب خبرآئی ہے کہ معروف اداکار شان نے فلمسازی اور ڈائریکشن کے بعد فرنیچرکا بزنس شروع کردیا ہے جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر کے ذریعے کیا ہے۔

تفصیل کے مطابق شان کی فیملی طویل عرصے سے شوبز سے وابستہ ہے ،شان ماضی میں پروڈکشن بھی کرتے رہے لیکن اب انہوں نے بالکل مختلف لائن پر بزنس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔شان نے بتایا کہ وہ فرنیچر بزنس کررہے ہیں جس پر انہیں دوستوں اور پرستاروں کی طرف سے نیک تمناو¿ں کے پیغامات بھی ملے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here