سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تاریخ میں تبدیلی، 17فروری کو پاکستا ن آئیں گے

0
104
saudi wali ahad mohammed bin salman

اسلام آباد(پاکستان247نیوز) سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ سعودی ولی عہد نے پہلے 16فروری کو پاکستان آنا تھا لیکن اب ان کا دورہ پاکستان16 کے بجائے 17 سے 18 فروری تک ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعوی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تاریخ میں تبدیلی کر دی گئی ہے جس کے بعد سعودی ولی عہد 16کے بجائے 17فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 17فروی کو پاکستان کا دورہ کریں گے تاہم باقی پروگرام اسی طرح رہے گا۔
تفصیل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کاائیر پورٹ پر استقبال کریں گے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان معزز مہمان کو وزیر اعظم ہاو¿س لائیںگے جہاں ولی عہد کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔وزیر اعظم ہاو¿س میں عمران خان اور سعودی ولی عہد کی باضابطہ ملاقات ہو گی ۔ دونوں ممالک کے مابین مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔سعودی ولی عہد کو وزیر اعظم ہاو¿س میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورچیئر مین سینٹ بھی وزیر اعظم ہاو¿س میں سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے۔
صدر پاکستان عارف علوی سعودی ولی عہد کے اعزاز میں 18فروری کو ظہرانہ دیں گے۔ایوان صدر دیئے جانے والے ظہرانے میں سعوی ولی عہدکے 100رکنی وفد سمیت وزراءاوراہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔جس کے بعد سعودی ولی عہد ایوان صدر ہی سے ائیر پورٹ واپس روانہ ہو جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here