کتے نے اپنی جان دے کر 35 زندگیاں بچا لیں

0
28
Dog

نئی دہلی (پاکستان247نیوز) کہا جاتا ہے کہ کتا سب سے وفادار جانور ہے۔ اس کہاوت کو ایک کتے نے اپنی جان دے کر سچ ثابت کر دکھایا دیا ہے۔

کتے کی وفاداری کی ایسی ہی ایک مثال بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر باندہ میں دیکھنے کو آئی ہے۔ یہاں اترا قصبہ کی لکھن کالونی میں واقع چار منزلہ الیکٹرانک اور فرنیچر شوروم میں آگ لگ گئی تھی۔ جس وقت آگ لگی اس وقت عمارت میں 35 افراد سو رہے تھے ۔ شو روم کے مالک کا پالتو کتا بھی وہاں بندھا ہوا تھا۔ایسے میں جب کثیر منزلہ فرنیچر کے شوروم میں آگ لگی تو کتے نے بھونکنا شروع کر دیا۔ کتے کی بھونکنے کی آواز سن کر گہری نیند میں سو رہے لوگ جاگ گئے۔

اس کے بعد پڑوسیوں سمیت تقریبا 35 افراد آگ دیکھ کر عمارت سے باہر نکل گئے لیکن خود زنجیر میں بندھا ہونے کی وجہ سے کتا جھلس گیا اور اس کی موت ہو گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here