وہ وقت جب پاکستان کرکٹ پر جوئے کا پہلا الزام لگا

0
94
first-claim-of-bet-in-pakistan-cricket

لاہور(پاکستان 247نیوز)انیس سو اناسی اور اسی کے سال میں پاکستان کرکٹ ٹیم چھ ٹیسٹ میچ کھیلنے بھارت گئی، بھارتی ٹیم ایک سال قبل پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز دو صفرسے ہاری تھی۔ اس سیریز میں امید یہی تھی کہ پاکستان بھارت کو بھارت میں شکست دے گا لیکن نتائج توقعات کے برعکس نکلے۔بنگلور ٹیسٹ ڈرا ہو گیا، پاکستان ممبئی اور مدراس میں ہار گیا،ماجد خان اور ظہیر عباس بھی کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے جس کی وجہ سے ٹیم پر تنقید شروع ہوگئی،کپتان آصف اقبال کو بھی سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ سرفراز نواز نے الزام لگایا کہ آصف اقبال نے ایک خطیر رقم لے کر یہ سیریز ہاری، آصف اقبال کے ماموں بھارتی کرکٹ بورڈ کے رکن ہیں اور یہ سب ماموں بھانجے کی ملی بھگت سے ہوا ہے۔ آصف اقبال نے الزام کی سختی سے تردید کی لیکن سرفراز نواز اپنی بات پر قائم رہے اور کئی دہائیاں بیت جانے کے باوجود اپنے الزام کی تردید نہیں کی، یہ پاکستان میں کرکٹ میں پہلا جوئے کا الزام تھا جو لگایا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here