سعودی عرب کے شاہی خاندان کا بڑا نقصان ہوگیا

0
100
Saudi-royal-family-faces-financial-loss

نیویارک(پاکستان 247نیوز)آن لائن ٹیکسی سروس اوبر کے سٹاک مارکیٹ میں حصص گرنے سے اس کے حصہ دار سعودی شاہی خاندان کاسترارب روپے سے زائد کانقصان ہوگیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق نیویارک سٹاک ایکس چینج میں اوبر کے حصص کی قیمت 45ڈالر فی حصص سے شروع ہوئی اور دن کے اختتام تک سات فیصد گرکر اکتالیس اعشاریہ ستاو ن ڈالر فی حصص رہ گئی۔اس گراوٹ کی وجہ سے شیئرہولڈرز کو مجموعی طور پر6 ارب ڈالر(تقریباً 8کھرب 49ارب 75کروڑ روپے)کا نقصان ہوا،نقصان میں بڑا حصہ ’سعودی ساورن ویلتھ فنڈ‘کاتھا۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سعودی ساورن ویلتھ فنڈ کی نگرانی خود سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کرتے ہیں اور انہوں نے سعودی معیشت کا تیل کی درآمدات پر انحصار کم کرنے کے لیے اوبر، ٹیسلا اور دیگر بڑی کمپنیوں میں بھاری سرمایہ کاری کی تھی لیکن یہ سرمایہ کاری نقصان میں چلی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here