شاہدآفریدی کی پہلی سنچری بنوانے والا سچن ٹنڈولکر کابلا دراصل ان کے ہاتھ کیسے آیا تھا؟ کہانی سامنے آگئی

0
76
shahid-afridi-used-sachin-tendolker-bat-for-his-first-century-on-37-balls

کراچی(پاکستان 247نیوز) پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شاہدخان آفریدی کے مداح پوری دنیا میں موجود ہیں لیکن یہ بات بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ ان کی پہلی سنچری کا ذریعہ بننے والا بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کا بیٹ کیسے ہاتھ آیا تھا۔

جی ہاں، شاہدآفریدی نے سنہ انیس سوچھیانوے میں سری لنکا کے خلاف کینیا میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں صرف سینتیس گیندوں پر سنچری داغ دی تھی، شاہدآفریدی اس ٹیم کا حصہ ہی نہ تھے لیکن مشتاق احمد کے زخمی ہونے کی وجہ سے سپن باؤلر کی حیثیت سے شاہدآفریدی کو شامل کرلیاگیا اور پھر کپتان نے انہیں سعید انور کے ساتھ اوپننگ کرنے بھیج دیا اور شاہدآفریدی نے تاریخ رقم دی۔۔۔ لیکن اس سنچری کے لیے استعمال ہونیوالا بلادراصل بلا سچن ٹنڈولکر کا تھا جو انہوں نے وقار یونس کواس لیے دیا تھاتا کہ اس جیسے دو بلے پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے لے آئیں۔ شاہد آفریدی نے وہی بلا وقار یونس سے لیا اور اس سے وہ یادگار اننگز کھیل دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here