وہ وقت جب شاہدآفریدی نے بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کو رلادیا

0
28
shahid-afridi-sixes-to-harbhajan-singh

لاہور(پاکستان 247نیوز) دنیا کرکٹ بھی ہرطرح کی داستانوں سے بھری پڑی ہے، صوبائی دارلحکومت میں کھیلے گئے بھارت کیخلاف ون ڈے میچ میں شاہد آفریدی روایتی طورپر جارحانہ موڈ میں آئے اور بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ کو ایک ہی اوورکی چھ گیندوں کے دوران چار چھکے جڑدیئے، ہربھجن سنگھ کا برا حال اور آنکھیں اشکبار ہو گئیں۔ میچ ختم ہوا توہربھجن نے آفریدی کو پکڑ ا اور رندھی ہوئی آواز میں کہا”لالہ میں نے کیا کر دیا، میراکیا قصور ہے“۔ شاہد آفریدی نے مہمان کھلاڑی کودلاسا دیا اور کہا ”پا جی کبھی کبھی ایسا ہو جاتا ہے، کھیل میں سب کچھ چلتا ہے۔ آج آپ کے ساتھ ہوا، کل کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے،چھوڑو کوئی اور بات کرو۔“

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here