شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر آ گئی، محمد عامر اور آصف علی کیا ورلڈکپ میں کھیلے گے یا نہیں فیصلہ ہو گیا

0
25
mohammad-amir-and-asif-ali

لاہور (پاکستان247نیوز )انگلینڈ میں جاری انگلینڈ پاکستان سیریز میں پاکستان کی ناقص بولئنگ اور آصف علی کی شاندار بیٹینگ کی وجہ سے محمد عامر اور آصف علی کو ورلڈکپ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز ، چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی مشاورت کے بعد ورلڈ کپ کے سکواڈ میں فہیم اشرف اور عابد علی کی جگہ آصف علی اور محمد عامر کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ پاکستان کی ٹیم اس وقت انگلینڈ کے ساتھ سیریز کھیل رہی ہے جس میں بیماری کی وجہ سے محمد عامر ابھی تک کوئی میچ نہیں کھیل سکے اس سیریز میں پاکستان کی بیٹنگ تو بہت اچھی رہی لیکن بولنگ بہت ناقص رہی جس کی وجہ سے محمد عامر کو ورلڈ کپ کیلئے شامل کر لیا گیا۔ اس سے پہلے شاداب خان بھی بیمار ہو گئے تھے جس کی وجہ سے شاداب خان کی شرکت مشکوک ہو گئی تھی لیکن اب شاداب خان مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں اور ورلڈ کپ سکوڈ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے انگلینڈ پاکستان 5 میچوں کی سیریز میں پہلا میچ بارش کی نظر ہو گیا جبکہ باقی دونوں میچوں میں پاکستان نے 350 پلس سکور کیا ہے لیکن ناقص بولنگ کی وجہ سے دونوں میچ ہار گئے اور انگلینڈ کو اب تک 2-0 کی برتری ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here