تبلیغی جماعت بھی پاک بھارت 2حصوں میں بٹ گئی

0
128
لندن (پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) تبلیغی جماعت برطانیہ دو حصوں میں بٹ گئی، ایک حصہ رائے ونڈ (پاکستان ) اور دوسرا حصہ نظام الدین (انڈیا) کے مولانا سعد کی تقلید کرتا ہے۔ تبلیغی جماعت میں اختلافات کا آغاز 2015 میں تمام اہم امور بشمول بین الاقوامی اجتماعات کو ڈیل کرنے والی ایڈوائزری کمیٹی یا شوری کی تشکیل پر ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق نظام الدین (انڈیا) کی تقلید کرنے والے تبلیغی جماعت کے ارکان نے شوریٰ کے فیصلوں کو ماننے سے انکار کر دیا اور فیصلہ کیا کہ وہ صرف مولانا سعد کے فیصلوں کو تسلیم کریں گے۔ اس سے برطانیہ میں ناصرف تبلیغی جماعت بلکہ پہلی بار برطانیہ میں تبلیغی سینٹرز بھی تقسیم ہو گئے۔ برطانیہ میں 50 سال قبل تبلیغی جماعت نے کام شروع کیا تھا۔ ان اختلافات کی وجہ سے لندن مرکز میں اس کے بڑوں اور ارکان میں جھگڑے ہوئے۔ تبلیغی جماعت اور پولیس ذرائع نے تصدیق کی کہ پولیس کو 13 بار طلب کیا گیا اور چار افراد کو مختلف مواقع پر گرفتار کیا گیا۔ ایبے ملز مسجد دونوں گروپوں میں میدان جنگ بن گئی۔ الیاس مسجد کے لئے زمین کے قبضے کا کیس لندن ہائی کورٹ لے جایا گیا اور لندن ہائی کورٹ نے سال رواں کے اوائل میں تبلیغی سینٹر میں قوانین کی خلاف ورزی کا تباہ کن فیصلہ دیا۔ دونوں گروپ اب ایک دوسرے کی مساجد میں نہیں جاتے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here