پریانکا نے عاشق کی خواہش پوری کرنے کیلئے اپنا گھر لوٹ لیا

0
103

ممبئی (پاکستان 247نیوز) بھارت میں پریانکا نامی لڑکی نے اپنے عاشق کو پائلٹ کا کورس مکمل کروانے کے لیے انڈسٹریلسٹ والد کا گھر لوٹ لیا اور پھر توڑ پھوڑ کرکے ایسا ماحول بھی بنالیا جیسے گھر میں کوئی چوری ڈکیتی ہوئی ہے لیکن پولیس نے محض چند ہفتوں میں ہی ڈراپ سین کردیا اور جوڑے کو حراست میں لے کر لوٹاگیا مال و زربھی برآمد کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بیس سالہ پریکانکا پرسانا کو اپنے بوائے فرینڈ ہیٹ شاہ کو کمرشل پائلٹ بنانے کیلئے مالی مدد چاہیے تھی اور اس ضرورت کوپورا کرنے کیلئے اس نے اپنا ہی گھر لوٹ لیا۔ پولیس نے جوڑے سے چرائی گئی نقدی اور زیورات بھی برآمد کرلیے ۔
بھگتی نگر پولیس کے مطابق گرفتاری کے بعد جب لڑکی کے اہلخانہ کو بتایاگیاکہ ان کی اپنی بیٹی ہی واردات میں ملوث ہے تو ان کے دل ٹوٹ گئے ، پریانکا اور ہیٹ کے دو سال سے تعلقات تھے اور دونوں چارٹرڈ اکاﺅنٹنٹ بن رہے تھے جن کی ملاقات ایک ٹیوشن کلاس میں ہوئی تھی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here