پاکستانیوں کیلئے دبئی جانا مشکل ہوگیا، ایمریٹس ایئرلائن نے اعلان کردیا

0
78

دبئی(پاکستان 247نیوز)اماراتی فضائی کمپنی ایمریٹس ایئرلائن نے پاکستان کے لیے اپنے فضائی آپریشن میں کمی کا اعلان کردیاجس کا اطلاق جون سے ہوگا،شیڈول کی تبدیلی کی وجہ سے ایمیریٹس کی دبئی سے سیالکوٹ جانے والی پروازیں ختم ہوجائیں گی تاہم دبئی سے پشاور جانے والی پروازیں اسی طرح فضائی آپریشن جاری رکھیں گی،البتہ دبئی سے لاہور جانے والی ہفتہ وار10 پروازیں گھٹا کر 9 کر دی گئیں ہیں۔
کمپنی کی طرف سے میڈیا ہاﺅسز کو جاری ای میل میں اعلان کیاگیاہے کہ مسافروں کی عالمی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کچھ اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کے سبب پاکستان کے کئی اہم شہروں کے لیے پروازوں میں کمی کرنی پڑے گی،ایک ہفتے میں دبئی سے کراچی جانے والی 35 پروازوں کو گھٹا کر 23 کر دیا گیا ہے جبکہ دبئی سے اسلام آباد جانے والی 11 پروازوں میں کمی کر کے 7 کر دی گئی ہیں۔
اس سے یہ افواہیں سرگرم ہوگئی ہیں کہ کمپنی کے پاس طیاروں کی قلت کا خدشہ ہوگا یا پھر کسی نئی منزل کے لیے ایئرلائن اپنا آپریشن شروع کرنے جارہی ہوگی جس کی وجہ سے پہلے سے جاری آپریشن کو متاثر کرنا پڑا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here