غیررجسٹرڈ موبائل فون کی رجسٹریشن کیلئے کیا کچھ کرنا ہوگا؟ وہ بات جوشاید آپ نہیں جانتے

0
219

اسلام آباد(پاکستان 247نیوز) گزشتہ کئی ماہ سے موبائل فون صارفین شش و پنج میں مبتلاءہیں ، کسی وقت اطلاع ملتی ہے کہ فون بند ہورہے ہیں تو اگلے ہی دن پتہ چلتا ہے کہ مزید کچھ وقت کیلئے ڈیڈ لائن میں توسیع کردی گئی ، کبھی باہر سے ایک فون لانے کی اجازت تو کبھی پانچ فون ساتھ لانے کی اجازت کی خبریں ملتی ہیں لیکن اب حکومت کی طرف سے موبائل فون رجسٹریشن کی شرائط سامنے آگئی ہیں۔
مقامی نیوزویب سائٹ کے مطابق غیر تصدیق شدہ قیمتی موبائلز پر 52 فیصد تک ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی،اس کے علاوہ غیر رجسٹرڈ موبائل فون پر 10 فیصد جرمانہ بھی دینا ہوگا۔ صارفین کو ان ٹیکسز اور جرمانے کے علاوہ سیلز ٹیکس ،ایڈیشنل ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹی بھی غیر رجسٹرڈ موبائل فون کی رجسٹریشن کیلئے ادا کرنا ہوگی، اس کے بعد ہی موبائل فون کلیئرہوپائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here