بھارت کی معروف اور خوبرو اداکارہ اچانک پاکستان پہنچ گئیں

0
182

کراچی (پاکستان 247 نیوز)پاکستان کی فلم انڈسٹری بھی تیزی کے ساتھ ترقی کی منازل طے کر رہی ہے اور بھارتی پروڈیوسر اور ستاروں کی جانب سے بھی پاکستانی فلمز پر رائے سامنے آتی رہتی ہے جو کہ باعث فخر ہے ۔
پاکستان نے حال میں کئی ایسی فلمیں بنائی ہیں جن کی تعریف کیلئے بھارتی ہدایت کار اور اداکار بھی کرتے رہے جن میں اداکار شان کی فلم ” وار “ بھی شامل ہے تاہم حال ہی میں ریلیز ہونے والے ” مولا جٹ “ کے ٹریلر نے بھارت میں بھی بحث چھیڑ دی ہے اور اسے خوب سراہا جارہا ہے ۔
تاہم ان سب کے علاوہ چپکے سے بھارت کی معروف اداکارہ ” ادیتی سنگھ “ اچانک اور چپکے سے پاکستان پہنچ گئی ہیں اور انہیں بے شمار محبت مل رہی ہے ۔ادیتی سنگھ کا کہناتھا کہ ہر بار محبت کا ویزا لگوا کر پاکستان آجاتی ہوں ، ادیتی سنگھ کا کراچی پریس کلب میں شاندار استقبال کیا گیا۔
یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ بھی اکثر اوقات پاکستان آتے رہتے ہیں اور تقاریب میں شرکت کرتے ہیں ۔ان کے علاوہ دیگر بھارتی اداکار بھی پاکستان کا دورہ کرتے رہتے ہیں اور خوب محبتیں سمیٹتے ہیں جن میں جوہی چاولہ اور پوجا بھٹ بھی شامل ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھاکہ فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ، میرا کی فلم کے پریمیئر پر بھی پاکستان آنا چاہوں گی۔ادیتی سنگھ کے بیان پر اداکارہ میرا کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا ، کہا کہ خارجی پالیسی فنکار کے آڑے نہیں آسکتی، دونوں جانب فنکار محبت کا پیام پھیلائیں۔پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ ہندوستان میں بڑا پیار ملتا ہے،سرحد پار مداحوں کو دیکھ کر خوشی ملتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here