لڑکے نے تاج محل مار کر محبوبہ کے باپ کا سر پھوڑ دیا

0
107

نئی دہلی (پاکستان 247نیوز) تاج محل پیار کی علامت ہے لیکن بھارت میں ہی ایک نامراد عاشق نے تاج محل پھینک کر اپنی محبوبہ لڑکی کے باپ کا سر پھوڑ ڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دارلحکومت نئی دہلی میں جیتو نامی نوجوان اپنی 20سالہ ہمسایہ لڑکی سے محبت کرتا تھا ،گھر سے نکلنے پر وہ اکثر لڑکی کا پیچھا کرتا اور اس کاوش میں تھاکہ لڑکی محبت کی نشانی کے طور پر تاج محل لے لے اور شادی کے لیے رضامند ہو جائے لیکن لڑکی تھی کہ ماننے کو تیار نہ تھی۔

بالآخر جیتو کا صبر جواب دے گیا اور تاج محل کو خوبصورت پیکنگ میں پیک کرکے دیوار کے باہر سے لڑکی کے گھر میں پھینک دیا ۔گھر کے اندر ہونیوالے سسر صاحب کھانا نوش فرمارہے تھے اور اسی دوران تاج محل نے ان کے سرکانشانہ لیا، پھر خون کی دھار پھوٹی اور رکنے کا نام نہیں لے رہی تھی ۔

اس کے بعد ہمسایوں پر شک گزرا تو تلخ کلامی ہوگئی لیکن پھر والدین لڑکی کو لے کر تھانے پہنچے اور ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کارروائی کے دوران ایک اور تاج محل بھی پکڑاگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here