رمضان کا دوسرا عشرہ شروع، عیدالفطر کب ہونے کا امکان ہے؟ ماہرین فلکیات نے پیشن گوئی کردی

0
33
Eid-ul-fitar-may-be-on-june-5-wednesday-in-pakistan-india-iran-ben

لاہور(پاکستان 247نیوز) رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ شروع ہوگیا ہے اور عیدالفطر کے لیے شاپنگ کا سلسلہ عروج پر ہے، ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کی ہے پاکستان میں عیدالفطر پانچ جون بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ایسٹرونومیکل سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ تمام براعظموں میں تین جون کو یکم شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، امریکہ کے جنوبی حصوں میں 3 جون کو صرف ٹیلی سکوپ کے ذریعے یکم شوال کا چاند دیکھا جا سکے جبکہ عرب ممالک، ایشیا، افریقا اور آسٹریلیا کے زیادہ تر حصوں میں 4 جون کو نظر آنے کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ماہ صیام کا آغازجہاں چھ مئی سے ہوا وہاں چارجون تک تیس روزے مکمل ہونگے، پاکستان، بنگلا دیش، انڈیا، برونائی، ایران، عمان اور مراکش میں یکم شوال کا چاند چار جون کو نظر آنے کا امکان ہے اور یوں عید الفطر پانچ جون بدھ کو متوقع ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here