لڑاکا طیارہ ایف 16گرکر تباہ، پائلٹ جان بچانے میں کامیاب

0
83
US-fighter-jet-F-16-Crashed

واشنگٹن(پاکستان 247نیوز) امریکہ کا لڑاکا طیارہ ایف 16کیلیفورنیا کے جنوبی علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ پیراشوٹ کی وجہ سے جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ طیارہ ایک گودام پرگرا جس کی وجہ سے چھت بھی گرگئی، چھت گرنے سے طیارے کی تباہی سے ہونیوالی آتشزدگی سے کم ازکم 12افرادزخمی ہوگئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ دوسری طرف طیارہ گرنے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور پائلٹ کا بیان بھی ریکارڈ کرلیاگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here