چین نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی، ایک اور ویزابرانچ کھولنے کا اعلان

0
28
china-announced-to-start-visa-branch-in-lahore

لاہور(پاکستان 247نیوز) چین نے رمضان المبارک میں پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی اور لاہور میں ویزا برانچ کھولنے کا اعلان کردیا جو آئندہ ماہ سے آپریشنل ہوجائے گی، یہ اعلان چینی سفیر یاؤجنگ نے وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب سے ملاقاتوں کے دوران کیا،ملاقاتوں میں پاک چین تعلقات کو فروغ دینے اور سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
چینی سفیرنے بتایاکہ لاہور میں برانچ کھلنے سے پاکستانی شہریوں کو چینی ویزے کے حصول میں آسانی ہوگی اور اسلام آباد کے سفر سے بچ جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا انتہائی بااعتماد دوست ملک ہے، چین کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here