انگلینڈ کے خلاف پاکستان اپنا چوتھا میچ آج کھیلے گی،میچ کتنے بجے شروع ہو گا اور اس گراؤنڈ پر اب تک کتنا سکور بن چکا ہے؟ تفصیلات جانئے

0
104
pakistan-vs-england-pakistan247news

نوٹنگھم(پاکستان247نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ آج نوٹنگھم کے مقام پر کھیلا جائے گا جو پاکستانی ٹائم کے مطابق شام 5 بجے شروع ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان،انگلینڈ سیریز کا چوتھا میچ آج نوٹنگھم میں کھیلا جا رہا ہے مہمان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی برتری ہے۔  پاکستان کو سیریز بچانے کیلئے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔پاکستانی ٹیم میں آج تین تبدیلی متوقع ہے۔ آصف علی، حارث سہیل اور فہیم اشرف کی جگہ شعیب ملک، محمد حفیظ اور محمد حسنین کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ آج کے گرونڈ نوٹنگھم میں 2016 سے 8 دفعہ 400+ رنز بن چکے ہیں اس گرئونڈ میں سب سے زیادہ 481 رنز ہیں جو کے انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف بنائے تھے اور 2016 میں اسی گرائونڈ پر انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 444 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے انگلینڈ ٹیم کے کپتان این مورگن پر ایک میچ کی پابندی ہے جس کی وجہ سے ان کی جگہ جوس بٹلر ٹیم کی قیادت کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here