گرفتاری سے قبل آصف زرداری کے حامد میر کو ٹیلی فون کا انکشاف لیکن دراصل کس خاتون کے بارے میں کیا بات چیت ہوئی ؟دھماکے دار خبرآگئی

0
94
Former Pakistani president and currently a lawmaker in Parliament and leader of Pakistan People's party, Asif Ali Zardari, center, leaves the High Court building, in Islamabad, Pakistan, Monday, June 10, 2019. A Pakistani court has rejected a request by Zardari and his sister Faryal Talpur, for an extension of their bail that would allow them to remain free despite facing a multimillion-dollar money laundering case. (AP Photo/B.K. Bangash)

اسلام آباد (پاکستان 247نیوز) سابق صدر پاکستان اور ایک سیاسی پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو عدالت سے ضمانت میں توسیع نہ ملنے کے بعد بدعنوانی کیخلاف کام کرنیوالے ادارے قومی احتساب بیورو نے حراست میں لے لیا تھا اور اب انکشاف ہوا ہے کہ گرفتاری سے قبل نجی ٹی وی چینل سے وابستہ پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کو ٹیلی فون کیا ہے ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حامد میر نے بتایا کہ ” زرداری صاحب نے گرفتاری سے کچھ دیر پہلے فون پر مجھے پوچھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو اتوار والے دن کس نے بتا دیا تھا کہ میں پیر کو گرفتار ہونے والا ہوں؟ میرے پاس اس سوال کا جواب نہیں تھا تاہم وہ بڑے پراعتماد لہجے میں گفتگو کر رہے تھے اور کہہ رہے تھے اللہ مالک ہے“۔حامد میر نے مزید بتایا کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری غیر متوقع نہیں تھی، فردوس عاشق اعوان نے ایک روز قبل ہی گرفتاری کا یقین ظاہر کر دیا تھا۔
بعد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالقادر پٹیل نے بتایا کہ ہمارے وکلاءکے دلائل پیش کرنے کے بعد پورے کورٹ روم میں یہ تاثر تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال تالپور کو ضمانت مل جائے گی کیونکہ نیب کے وکلائ کے پاس ضمانت کی منسوخی کا کوئی جواز نہیں تھا،پھر جو ہوا سب کے سامنے ہے ، نیب حکومتی اراکین کو گرفتار نہیں کر رہا اور اپوزیشن رہنماو¿ں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، یہ عمل نیب کو متنازع بنا رہا ہے،جب ایک شخص اداروں سے مکمل تعاون کر رہا ہے اور ہر پیشی میں آرہا ہے تو کوئی وجہ نہیں رہ جاتی کہ اس کو بغیر کسی ثبوت کے گرفتار کیا جائے،آصف زرداری کی گرفتاری انا اور ضد کا مسئلہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here