افسوسناک خبر:کراچی قائد آباد میں دھماکا، دو افراد جاں بحق اور 10 زخمی

0
39
karachi-bomb-blast

کراچی (پاکستان 247نیوز) کراچی کے علاقے قائد آباد چوک پر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق دھماکا قائد آباد چوک پر حامد اسپتال کے سامنے ہوا تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دھماکا سلنڈر کا تھا یا بارودی مواد کا، تعین کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا جب کہ سی ٹی ڈی کی ٹیم جائے وقوع پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ابو ظہبی ٹیسٹ:پاکستانی باولرز کی تباہ کن باولنگ، نیوزی لینڈ ٹیم 153 رنز پرڈھیر

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ ریسکیو اداروں نے زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک شخص نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکا بہت زوردار تھا جس کے نتیجے میں افراتفری پھیل گئی، دھماکے میں میرا بھائی جاں بحق اور میں زخمی ہوگیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل اوروزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here