انڈونیشیا طیارہ حادثہ تو آپ کو یاد ہوگا، اس طیارہ میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کی منگیتر نے اس کی آخری خواہش پوری کردی

0
59
indonesia-wedding-girl

جکارتہ (پاکستان 247نیوز) انڈونیشیا میں ایک خاتون نے دلہن بن کر طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے منگیتر کی آخری خواہش پوری کردی۔

گزشتہ ماہ 29 اکتوبر کو انڈونیشیا میں ایک طیارہ اڑان کے کچھ ہی دیر بعد سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں عملے سمیت 189 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے۔ان ہی بدقسمت افراد میں 26 سالہ ڈاکٹر ریو ناندا بھی شامل تھے جن کی کچھ ہی روز بعد شادی تھی، ان کی منگیتر انتان سیری نے سانحے کے بعد خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں بتایا کہ وہ 13 سال سے ایک دوسرے کو جانتے تھے اور جلد ہی رشتہ ازواج میں منسلک ہونے والے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جو یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں، وزیراعظم عمران خان

انتان سیری نے بتایا کہ ان کے منگیتر جکارتہ کے ایک سمینار میں شرکت کے لیے گئے اور واپسی پر ان کا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، جاتے ہوئے انہوں نے مذاق میں ایک بات کہی کہ اگر مجھے آنے میں تاخیر ہوجائے تو وہ عروسی لباس پہنیں، میک اپ کرکے پوری دلہن بنیں اور پھر اپنی تصاویر بھیج دیں۔انتان کے بقول انہیں معلوم نہیں تھا کہ یہ مذاق ایک سنجیدہ بات میں تبدیل ہوجائے گا، حادثے کی خبر ان پر قیامت بن کر برسی لیکن پھر بھی انہوں نے منگیتر کے طے شدہ دن تک نہ آنے کی صورت میں اپنے محبوب کی دلہن بننے کی خواہش کو پورا کیا۔

خاتون نے بتایا کہ اتوار کے روز سب دوستوں اور رشتہ داروں کو بلا کر انہوں نے خود کو دلہن کی طرح تیار کیا، پھر تصاویر بنوائیں اور اپنے منگیتر کی خواہش کو پورا کرکے ایک خوبصورت پیغام دوسروں تک پہنچایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here