مکیش امبانی نے بیٹی کی شادی پراس کو کیا تحفہ دیا اور اس کی قیمت کتنی تھی؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

0
59
mukesh-ambani-daughter-wedding

ممبئی (پاکستان 247نیوز) بھارتی ارب پتی مکیش امبانی نے اپنی بیٹی ایشا کو شادی کے تحفے کے طور پر 452 کروڑ کا بنگلہ دیا ہے۔ ایشا امبانی ممبئی کے ورلی علاقے میں اپنے ہونے والے شوہر آنند پیر مال کے ساتھ زندگی کا آغاز کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا طیارہ حادثہ تو آپ کو یاد ہوگا، اس طیارہ میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کی منگیتر نے اس کی آخری خواہش پوری کردی

ایشا کا میکہ الٹا ماونٹ روڈ پر واقع امبانی مینشن بھارت کی سب سے مشہور حویلی ہے۔ ایشا کا یہ مکان کسی محل سے کم نہیں۔ ذرائع کے مطابق ایشا 12 دسمبرکو آنند کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ کر اس5منزلہ بیش قیمت بنگلے میں منتقل ہوجائیں گی۔ یہ عالیشان بنگلہ 50 ہزارمربع فٹ رقبے پر پھیلا ہوا ہے، اس میں تزئین و آرائش کا کام آخری مرحلے میں ہے۔

ایشا کے سسراجے پرمان بھارت کے بڑے بزنس مین سمجھے جاتے ہیں جن کے بھارت اور دیگر ممالک میں پھیلے کاروبارکی مالیت 10 ارب ڈالر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here