کیا آپ جانتے ہیں کہ صبا قمر، ماہرہ خان، ماہر نور بلوچ سمیت پاکستان کی معروف اداکاروں کی اصل عمر کتنی ہے؟ پہلی مرتبہ انتہائی دلچسپ انکشاف ہو گیا

0
495
pakistani-actress-group

اسلام آباد (پاکستان 247 نیوز) پاکستانی اداکارائیں تو بھارت میں بھی خوب اپنی شہرت اور مداح رکھتی ہیں کیونکہ صبا قمر ، ماہرہ خان اور سجل علی بھارتی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ ان میں ایک بڑا نام ماورہ حسین کا بھی ہے تاہم ہم سب کو کئی برسوں سے جوان ہی نظر آ رہی ہیں یا اگر یہ کہا جائے کہ ان کیلئے وقت رک سا گیا یعنی ان کی عمر ہے کہ ڈھلتی ہی نہیں تو غلط نہ ہو گا تاہم اب ان کی اصل عمر سامنے آ گئی ہے جسے جان کر آپ یقیناً سوچ میں پڑ جائیں گے کہ تمام ایسا کیا کھاتی ہیں جو برسوں سے نوجوان ہی نظر آ رہی ہیں۔

صبا قمر سے تو کون واقف نہیں ہیں ان کو دراصل شہرت معروف کامیڈی شو ہم سب امید سے ہیں، سے ملی اور بس پھر یہ ترقی پر ترقی کرتی چلی گئیں اور ان پر کامیابی کے دروازے کھلتے چلے گئے ۔ صبا قمر کی اصل عمر درصل 34 برس ہے اور یہ 5 اپریل 1984 میں پیدا ہوئی تھیں۔
saba-qamar
ماہ نور بلوچ کی عمر سے یقنیا ً آپ دھوکہ کھا جاتے ہون گے اور انہیں محظ 28 یا 30 سال کی خاتون سمجھتے ہوں گے لیکن دراصل ان کی عمر اتنی زیادہ ہے کہ آپ کے منہ بھی کھلے کے کھلے رہ جائیں گے۔ ماہ نور بلوچ کی عمر 49 برس ہے ، یقین آپ سکتے میں آ گئے ہوں گے، ماہ نور بلوچ 14 جولائی 1970 میں پیدا ہوئیں تھیں اور انہوں نے پاکستان کے کئی معروف اور بڑے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
mahnoor-baloch
تیرے مکھڑے پے کا لا کال تل وے، گانا تو آپ نے ضرور سنا ہو گا اور اگر یہ کہا جائے یہ گانا ہی نیلم منیر کیلئے بنا ہے تو آپ سب اس کی تصدیق کرتے ہوئے ہاتھ کھڑے کر دیں گے کیونکہ ان کی خوبصورت کو چار چان ان کے گال پر موجود تل لگاتا ہے ۔ اچھا تو بات یہاں عمر کی ہو رہی ہے ، ان کی عمر دراصل 33 برس ہے ، یہ کوئی جھوٹ یا بناوٹی بات نہیں ہے بلکہ جی ہاں ان کی اصل عمر یہی ہے ۔ نیلم منیر 20 مارچ 1985 کو پیدا ہوئیں تھیں۔
nelam-munir
عائشہ خان سے کون واقف نہیں ہیں ان کے معروف ڈرامے من مائل میں ادا کیے گئے کردار جینا نے اس قدر شہرت حاصل کی کہ اس پر میمیز بھی بنائی گئیں تاہم یہاں آپ کو یہ بتانا مقصود ہے کہ ان کی اصل عمر 36 برس ہے یعنی یہ 27 ستمبر 1982 کو پیدا ہوئیں۔
ayesha-khan
اب یہاں بات ہوتی ہے ماہرہ خان کی جنہیں کسی قسم کے تعارف کی ضرورت نہیں ، اگر چھوٹے سے بچے کو بھی ان کی تصویر دکھائی جائے تو وہ جیسے شاہد آفریدی کو پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے انہیں بھی اسی طرح جھٹ سے پہنچان لے گا۔ ان کی عمر 34 برس ہے اور یہ 21 دسمبر 1984 کو پیدا ہوئیں۔
mahira-khan
مہوش حیات نے حال ہی میں اپنے جسم میں بہت تبدیلی کی ہے اور وہ پہلے سے بھی زیادہ خوبصورت ہو چکی ہیں تاہم آپ کو یہ جان کر بہت زیادہ حیرت ہو گی کہ ان کی عمر دراصل 35 سال ہے اور وہ 1983 میں پیدا ہوئیں۔
mehwish-hayat

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here